111 views
وتر کی تیسری رکعت میں قنوت بھول گیا اور رکوع میں چلا گیا پھر یاد آیا تو واپس کھڑے ہوکر میں نے قنوت پڑھی اور پھر رکوع کیا اور آخیر میں سجدہ سہو کیا تو نماز ہوئی یا نہیں۔
عاکف عارف
asked Nov 29, 2021 in اسلامی عقائد by Rahimuddin

1 Answer

Ref. No. 1713/43-1441

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ وتر کی تیسری  رکعت میں دعائے قنوت بھول کر رکوع میں چلے جانے اور پھر یاد آنے پر واپس نہیں لوٹنا چاہیئے تھا بلکہ اخیر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل ہوجاتی۔ لیکن اگر واپس  کھڑے ہوکر  دعائے قنوت پڑھ لی تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوئی اورجب آخر میں سجدہ سہو کرلیا تو تلافی ہوگئی اوروتر  کی نماز درست  ہوگئی۔ لوٹانے کی ضرورت نہیں ہے۔

کما لو سہا عن القنو ت فرکع فانہ لو عاد وقنت لاتفسد صلاتہ علی الاصح (شامی، ج:۲، ص: ۸۴)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Dec 16, 2021 by Darul Ifta
...