64 views
السلام علیکم
کسی نے کوئی چیز ہدیہ دی اور ہمیں یقینی طور پر معلوم ہے کہوہ چیز حرام ہے (مثلا اس میں خینزیر یا مردار کے اجزاء شامل ہیں) تو کیا وہ چیز ہم کسی غیر مسلم کو دےسکتے ہیں؟
جزاک اللّہ خیرا
asked Dec 10, 2021 in متفرقات by molisab

1 Answer

Ref. No. 1735/43-1426

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جو چیز ہم خود استعمال نہیں کرسکتے  اس کو دوسروں کو ہدیہ دینا بھی درست نہیں ہے خواہ وہ غیرمسلم ہو۔ حلال اور پاک کھانا کھاناچاہئے اور کھلانا  چاہئے۔  ایسی چیز پھینک دینی چاہئے۔

أہدی إلی رجل شیئا أو أضافہ إن کان غالب مالہ من الحلال فلا بأس إلا أن یعلم بأنہ حرام- - -  اھ ( عالمگیری 5/342مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند(

وتعاونوا على البر والتقوى ۖ ولا تعاونوا على الإثم والعدوان ۚ واتقوا الله ۖ إن الله شديد العقاب (سورۃ المائدۃ 2)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Dec 15, 2021 by Darul Ifta
...