74 views
السلام علیکم میرے والد صاحب کی وفات کو 6 سال ہوگئے ہیں اس سے پہلے وہ مجھے کبھی خواب میں نہیں آئے  مگر پچھلے  ایک سال میں کئی بار خواب میں انکی قبر مختلف حالتوں میں دیکھ چکا ہوں   اسکی کیا تعبیر ہوسکتی ہے ؟
asked Dec 11, 2021 in عائلی مسائل by Asim143

1 Answer

Ref. No. 1739/43-1433

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ خواب میں قبر کس حالت میں دیکھی، اس کی وضاحت نہیں ہے۔ اپنے والد مرحوم کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام کریں، اور ان کے متعلقین کے حقوق کی دائیگی کا خیال رکھیں، اور اگر پہلے سے ایصال ثواب کا اہتمام کرتے ہیں تو اس کو برابر جاری رکھیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Dec 15, 2021 by Darul Ifta
...