238 views
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہء ذیل کے بارے میں

زید کے پاس آم کا باغ ہے، جس کی فصل آم کئی کئی سالوں کے لئے ایک ہی بار فروخت کردیتاہے، کیا یہ جائز ہے؟ ایسی حالت میں زید کی نماز میں اقتداء کی جاسکتی ہے، دوسرے کیا زید کو مستقل امام بنایا جاسکتا ہے؟
زید اپنی موٹر سائکل پر نامحرم مزدور عورتوں کو اپنے پیچھے بٹھا کر اپنے کھیت یا باغ میں لیجاتا ہے، کیا یہ جائز ہے؟ کیا زید کی اقتدا ء کی جاسکتی ہے، کیا زید کو مستقل امام بنایا جاسکتاہے؟
معراج الحسن رام پور
asked Jun 7, 2014 in تجارت و ملازمت by mdasad123

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق

آم آنے سے قبل اس کی خریدوفروخت جائز نہیں ، اس لئے کہ معدوم کی خریدوفروخت درست نہیں  اور فصل سے قبل آم موجود ہی نہیں تو خرید و فروخت کس چیز کی! اور جو شخص ایسا کرے اس کی امامت بھی مکروہ ہے، اسی طرح غیر محرم عورتوں کو ساتھ لانا لیجانا بھی درست نہیں  ، ایسے شخص کی امامت بھی مکروہ ہے، مذکورہ شخص اگر ان باتوں سے توبہ کرلے اور آئندہ غلط طریقہ اختیار نہ کرے تو امامت بلاکراہت درست ہوگی۔ 

باغ کی ایک جائز صورت یہ ہے کہ باغ کی زمین کرایہ پر دیدی جائے پھر اس میں جو بھی پیداوار ہو وہ کرایہ دار کی ہوگی۔ واللہ اعلم

دارالافتاء 

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 7, 2014 by Darul Ifta
edited Jun 7, 2014 by Darul Ifta
...