71 views
السلام علیکم میرا نکاح کزن سے کال پر ہوا جودرست نہ تھا پھرمیں نے امی بھابی اور بھائی کوگواہ بنایا اور کزن کے بھائی کو وکیل بنایا کزن نے ان کو آڈیو کال کی اور کھا میں آپکو وکیل بناتا ہو آپ میرا نکاح فلابن فلا سے کر دیں پھر وکیل نے میرا اور میرے ابو کا نام لیا 3 دفعہ مجھ سے کہا میں تیرا نکاح فلاں بن فلاں سے کرتا ہوں قبول ہے میں نے کھا قبول ہے اور بھائی کو یہ سب ایک کاغذ پر لکھ کر دیا تھا جو کچھ نکاح کے دوران انہوں نےکہا میرا کزن کال پہ سن رہاتھا پہلی دفعہ جو نکاح کیا اسکا مہر 5ہزار دیاپھر دوسرے نکاح میں جو مہر مقرر کیاوہ ادا کرنا ضروری اگر میں معاف کر دوں تودرست اور جن بھائی کوگواہ  بنایا تھا وہ موجود تھے لیکن موبائل سے لگے ہوئےتھے کونکہ انہیں بتایا نہیں تھا پہلے کہ نکاح کرنے لگے لیکن وہ سارا  وقت موجود رہے مجھےپوچھنا ہے اگر بھائی نے توجہ سے سب نہ سنا ہو تو کیا نکاح درست ہے
asked Dec 17, 2021 in نکاح و شادی by Meerabnoreen

1 Answer

Ref. No. 1748/43-1488

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اس سلسلہ میں بنیادی بات یاد رکھیں کہ نکاح درست ہونے کے لئے ضروری ہے کہ لڑکی یا اس کا وکیل مجلس نکاح میں موجود ہو، اور وہ ایجاب کرے اور لڑکا قبول کرے اور دو گواہ نکاح کے ایجاب و قبول کو سنیں اور یہ سب مجلس نکاح میں موجود ہوں؛ اگر ان چاروں میں سے کوئی ایک بھی مجلس نکاح سے غائب ہوگا یا آن لائن ہوگا تو اس کا عتبار نہیں ہوگا، اور نکاح درست نہیں ہوگا۔

آپ کے سوال میں پوری صورت حال واضح نہیں ہورہی ہے اس لئے اگر چاہیں تو دوبارہ وضاحت کے ساتھ لکھ کر سوال کریں۔ بہرحال  نکاح کے لئے بنیادی بات ذکرکردی گئی ہے۔

ومن شرائط الإیجاب والقبول اتحاد المجلس لو حاضرین الخ۔ (الدر المختار 4/76 زکریا)
وشرط حضور شاہدین حرین، أو حر وحرتین مکلفین سامعین قولہما معاً۔ (الدر المختار 4/91-87 زکریا)
ومنہا أن یکون الإیجاب والقبول في مجلس واحد حتی لو اختلف المجلس بأن کانا حاضرین فأوجب أحدہما فقام الآخر عن المجلس قبل القبول أو اشتغل بعمل یوجب اختلاف المجلس لا ینعقد، وکذا إذا کان أحدہما غائبًا لم ینعقد۔ (الفتاویٰ الہندیۃ 1/269زکریا)
ومنہا سماع الشاہدین کلامہما معًا، ہٰکذا في فتح القدیر … ولو سمعا کلام أحدہما دون الآخر أو سمع أحدہما کلام أحدہما والآخر کلام الآخر لا یجوز النکاح، ہٰکذا في البدائع۔
(الفتاویٰ الہندیۃ 1؍268زکریا، بدائع الصنائع، کتاب النکاح / عدالۃ الشاہدین 2؍527 زکریا)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 13, 2022 by Darul Ifta
...