68 views
مسبوق اگر امام کے ساتھ سجدہ سہو کے سلام میں سلام پھیردے  تو کیا اس کی نماز فاسد ہوجائے گی، اور اس کو اپنی نماز ازسرنو پڑھنی ہوگی یاصرف چھوٹی ہوئی رکعت پڑھ لے تو نماز درست ہوجائے گی؟
asked Dec 29, 2021 in نماز / جمعہ و عیدین by Rahimuddin

1 Answer

Ref. No. 1756/43-1466

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر مسبوق کو اپنی چھوٹی ہوئی رکعتیں یاد تھیں، لیکن اس کو مسئلہ معلوم نہیں تھا  اس وجہ سے اس نے امام کے ساتھ سلام پھیرا تو اس کی نماز فاسد ہوگی اور ازسرنو نماز پڑھنی ہوگی۔ اور اگر اس کو رکعتوں کا چھوٹنا یاد نہیں تھا اور بھول کر امام کے ساتھ سلام پھیرنے میں شریک ہوگیا تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوگی اور چھوٹی ہوئی رکعتیں پڑھ لینے سے نماز درست ہوجائے گی۔ 

يفسدها السلام للصلاة عمدا وأما غيره فإن كان على ظن أن الصلاة تامة فغير مفسد وإن كان ناسيا للصلاة فمفسد ولو سلم على رجل تفسد مطلقا. كذا في شرح أبي المكارم.

المسبوق إذا سلم على ظن أن عليه أن يسلم مع الإمام فهو سلام عمد يمنع البناء. كذا في الخلاصة في مما يتصل بمسائل الاقتداء مسائل المسبوق وهكذا في فتاوى قاضي خان في فصل فيمن يصح الاقتداء به.

ولو سلم المسبوق مع الإمام ينظر إن كان ذاكرا لما عليه من القضاء فسدت صلاته وإن كان ساهيا لما عليه من القضاء لا تفسد صلاته؛ لأنه سلام الساهي فلا يخرجه عن حرمة الصلاة. كذا في شرح الطحاوي في باب سجود السهو. (الھندیۃ الفصل الاول فیما یفسدھا 1/98)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Dec 29, 2021 by Darul Ifta
...