94 views
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت مفتی صاحب اللہ کا شکر ہے کہ میں دارالعلوم دیوبند کا فتوی پڑھتے رہتا ہوں اور میں ایک عالم نہیں ہوں لیکن بہت ایسے ہمارے علماء کرام ہیں جو کہ مسائل بیان کرنے میں   فتوی کے خلاف مسائل بھی بیان کر دیتے ہیں تو کیا میں ان کو اس فتوی کو دکھا سکتا ہوں یا بتا سکتا ہوں کہ آپ کو اس طریقہ سے بیان کرے.محمد مجاہد الاسلام رانچی جھارکھنڈ
asked Jan 6, 2022 in عائلی مسائل by Mojahid

1 Answer

Ref. No. 1783/43-1516

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آن لائن فتاوی عوام و خواص کے استفادہ کے لئے ہی ہوتے ہیں؛ اگر کوئی عالم دین مسئلہ بیان کرے اور اس میں آپ کو کوئی غلطی محسوس ہو تو ان سے اس کی وضاحت طلب کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ عالم صاحب نے جو مسئلہ بیان کیا پہلے ان سے ادب کے ساتھ اس کی وضاحت کرنے کی درخواست کریں پھر بھی کوئی بات خلاف واقعہ معلوم ہو تو ان کو آن لائن فتاوی کا حوالہ دینے میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔

فقہ فتاوی کا میدان کافی وسیع ہے ، مفتی اور عالم دین بھی انسان ہوتے ہیں اور غلطی کا امکان ہے، اس لئے مسئلہ کو سمجھنے اورحق کی  رہنمائی کرنے میں کوئی  حرج نہیں، نیز مفتی صاحب کو اصلاح قبول کرنے میں بھی دل تنگ نہ ہونا چاہئے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 22, 2022 by Darul Ifta
...