71 views
میں نے جمعہ کی نماز پڑھائی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ میرا وضو صحیح نہیں تھا اور نماز نہیں ہوئی، تو اب میں آج ظہر کی نماز۔ میں اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ لوگ اپنی جمعہ دوہرائیں تو میں کیسے اعلان کروں۔ قضا میں دورکعت پڑھنی ہے یا چار رکعت؟
مرفوع الاسلام انڈیا
asked Jan 7, 2022 in اسلامی عقائد by masoodghazi119

1 Answer

Ref. No. 1768/43-1500

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جمعہ کی نماز اگر کسی وجہ سے درست نہیں ہوئی، تو وقت کے اندر دوبارہ جمعہ کی نماز دو رکعت  پڑھ لی جائے، اور اگر وقت نکلنے کے بعد فساد کا علم ہوا تو اب ظہر کی چار رکعت قضاء  کی جائے گی۔ قضاء انفرادی ہوگی  اور بہر صورت ظہر کی چار رکعت ہی پڑھی جائے گی۔ اگر کسی نے دو رکعت قضاء میں پڑھی تو وہ دوبارہ چار رکعت ظہر کی قضاء کرے۔  اس لئے آپ اگلے دن ظہر میں اور پھر اگلے جمعہ کو بھی اعلان کردیں کہ جن لوگوں نے کذشتہ جمعہ کو  جمعہ کی نماز اس مسجد میں پڑھی تھی وہ اپنی نماز دوہرالیں اور ظہر کی چار رکعت بطور قضاء کے پڑھ لیں۔

وکذا اہل مصر فاتتھم الجمعۃ فانھم یصلون الظھر بغیراذان ولا اقامۃ ولاجماعۃ (شامی، 2/157 سعید)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند 

answered Jan 13, 2022 by Darul Ifta
...