68 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ حضرت مفتی صاحب اگر گھر دھوتے وقت  اگر کہیں بھی مرغی کی بیٹ مل جائے وہ ساتھ میں   دھول جائے جبکہ مرغی کی بیٹ بہت کم مقدار میں ہو اور کہیں پانی جا کر جمع ہو جائے اور پانی بھی زیادہ نہیں ہوئی بلکہ ایک بالٹی کی طرح پانی ہو تو کیا  پورا کا پورا پانی نہ پاک کے حصہ میں آئے گا
asked Jan 8, 2022 in طہارت / وضو و غسل by Mojahid
reshown Jun 11, 2022 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 1766/43-1508

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  

مرغی کی بیٹ ناپاک ہے، اور ماء قلیل میں مرغی کی بیٹ ملنے سے پانی ناپاک ہوجاتاہے۔ اس لئے گھر دھوتے وقت  جس حصہ میں  پانی جمع ہے  اور اس میں مرغی کی بیٹ ملی ہوئی ہے، وہ ناپاک ہے۔ بیٹ ملنے کے بعد گھر کا جو حصہ دھویاگیاہے وہ بھی ناپاک ہے، اس کو دوبارہ دھونا ضروری ہے۔

واما العذرات و خرء الدجاج والبط فنجاستھا غلیظۃ بالاجماع (بدائع الصنائع، کتاب الطہارۃ، باب الارواث والعذرات 1/235 زکریا دیوبند)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 17, 2022 by Darul Ifta
...