74 views
سوالؒ؛؛ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے  واقعہ کے بارے میں  ہے کہ انہوں نے ظہر وعصر ومغرب میں نماز کے بعد حضور سے ملاقات نہیں کی تو حضور ﷺ نے انہیں بلا کر نہ ملنے کی وجہ پوچھی تو آپ نے عرض کی : آپ نے خود ہی فرمایا کہ (زرغبا تزدد حبا) وقفے سے ملا کرو محبت بڑے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔ حضرت ابو بکر صدیق کا مذکورہ واقعہ مطلوب ہے ۔کسی معتبر کتاب سے؟؟؟؟؟؟؟ بینوا توجروا
asked Jan 12, 2022 in اسلامی عقائد by qasir

1 Answer

Ref. No. 1781/43-1520

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حضرت ابوبکر ؓکے بارے میں مذکورہ واقعہ مجھے نہیں ملا، البتہ یہ روایت نو صحابہ سے منقول ہے جن کے اسماء گرامی یہ ہیں: جابر بن عبداللہ ؓ، ابوذرغفاری ؓ، حبیب بن سلمہ فہری ؓ، عبداللہ بن عمر بن الخطاب ؓ، عبداللہ بن عمروبن العاص ؓ، علی بن ابی طالب ؓ، معاویہ بن دیدہ ؓ ، ابوہریرہ  ؓ، اور حضرت عائشہ  ؓ رضی اللہ عنھا وعنھم اجمعین۔  ان میں حضرت ابوبکر کے واقعہ کا تذکرہ نہیں ہے۔ ولید بن محمد الکندری  نے حدیث 'زرغبا تزدد حبا دراسۃ حدیثیۃ نقدیۃ ' کے نام سے ایک کتاب تالیف کی ہے اس میں تمام روایتوں کو جمع کیا ہے لیکن اس میں یہ واقعہ نہیں ہے۔ زیادہ تر کتابوں میں حضرت ابوہریرہ ؓ کا واقعہ ملتاہے۔  

عن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " يا أبا هريرة أين كنت أمس؟ قال: زرت ناسا من أهلي. وفي لفظ قال زرت ناسا من أهلي من المسلمين. قال: " زر غبا تزد حبا ".

اور بعض میں یہ واقعہ ہے:  

عن أبي هريرة قال: خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم من بيت عائشة، فتبعته ثم خرج من بيت أم سلمة فتبعته فالتفت إلي ثم قال يا أبا هريرة: " زر غبا تزدد حبا ". (اللمع فی اسباب ورود الحدیث 1/66)

اکثر محدثین نے حدیث پر کلام کیا ہے ، بعض نے موضوعات میں بھی شمار کیا ہے، اکثر کی سند میں کلام ہے، مگر تعدد طرق کی بناء پر حسن درجہ تک پہونچ کر قابل عمل ہے، اس لئے حضرات محدثین نے واقعہ ہجرت جس میں حضور ﷺ صبح و شام حضرت ابوبکر کے گھر آتے تھے (جو زرغبا تزدد حبا کے خلاف معلوم ہوتاہے)  اس  حدیث کو ذکر کرکے اس کا جواب دیا ہے ، مطلقا وہاں لکھ کر جواب نہیں دیاہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 22, 2022 by Darul Ifta
...