58 views
السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب مسئلہ یہ ھے کہ دو آدمی ہیں ایک کی زمین ہے جبکہ دوسرےآدمیںکاسولر سسٹم ھو اب دونوں ملکرزمیں کوآباد کررہے ہیں اس طریقے پر کہ عمل اورخرچہ دونوں کررہاہے آمدن اور منافع میں بھی دونوں برابر شریک ھو توکیاازروئےشریعت یہ طریقہ جائز ہے
asked Jan 16, 2022 in تجارت و ملازمت by syed obaidullah

1 Answer

Ref. No. 1777/43-1524

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس سلسلہ میں بہتر تو یہ تھا کہ زمین کا کچھ نہ کچھ کرایہ طے کرلیا جاتا اور پھر عمل اور خرچہ میں دونوں برابر کے شریک ہوتے تاکہ آئندہ چل کر کوئی نزاع پیدا نہ ہو، لیکن جبکہ مالک زمین خود اپنا حق ساقط کرنے پر رضامند ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے،اور مذکورہ کاروبار درست ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 23, 2022 by Darul Ifta
...