191 views
ایک عورت کا حلالہ ہوا، صبح میں دوسرے شوہر نے طلاق دے دیا، اب پہلے شوہر سے نکاح کرنے کے لیے لوگ اصرار کررہے ہیں،   تو کیا دوسرے ہی دن نکاح کرسکتے ہیں؟ اگر کرلیا تو کیا نکاح منعقد ہوجائے گا۔ کیا ایسا کرسکتے ہیں کہ نکاح کرلیں اور رخصتی عدت کے بعد ہو؟  جزاک اللہ۔ شہباز
asked Aug 29, 2015 in نکاح و شادی by jalal

1 Answer

 

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                           

بسم اللہ الرحمن الرحیم-:  شوہر ثانی کے طلاق دینے کے بعد عدت لازم ہے، عدت  کے اندر نکاح درست نہیں ہے۔ عدت کے اندر نکاح کرنے والے اور اس نکاح میں شرکت کرنے والے سب گناہ کبیرہ کے مرتکب ہوں گے، اس لئے ہرگز ایسا نہ کیا جائے۔ عدت کے ختم ہونے کا انتظار کرنا ضروری ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 29, 2015 by Darul Ifta
...