83 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبراکاتہ حضرت مفتی صاحب ایک خاتون نجاست خفیفہ جو کہ انڈے سے دھو رہی تھی  انڈے میں بہت کم مقدار میں نجاست لگی ہوئی تھیں ا سے دھو رہی تھی  دھونے سے ( کچن) میں جو چھٹی پڑے وہ تین چار قطرے تھے تو کیا اس سے  جگہ ناپاک ہوگا یا پھر اسے دھوتے وقت جتنے بھی پانی اس میں لگیں گی سارے پانی نپاکی کے حکم میں شامل ہوگا
asked Jan 23, 2022 in طہارت / وضو و غسل by Mojahid

1 Answer

Ref. No. 1795/43-1563

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  مرغی کا بیٹ نجاست غلیظہ ہے۔ اگر انڈے پر نجاست تھی تو اس کو دھونے میں جو پانی استعمال ہوا وہ بھی نجاست غلیظہ ہوگیا اس لئے جہاں بھی وہ لگے گا ناپاک ہوگا۔ اور جو بھی پانی اس پر گرے گا اس کی ناپاکی کا حکم ہوگا۔ نجاست غلیظہ ماء قلیل کو فوری ناپاک کردیتاہے۔ اس لئے نجاست غلیظہ کی چھینٹیں ناپاک ہیں اور ناپاک کرنے والی ہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند


 

answered Feb 1, 2022 by Darul Ifta
...