81 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جناب محترم ومکرم مفتی صاحب آج کل Amazon میں خرید وفروخت ہوتہا ھیں یہ بیع اور ر شراء شریعت کے مطابق کیساں ہے

والسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
زاہد اللہ افغانستان
asked Jan 26, 2022 in تجارت و ملازمت by Zahidullah

1 Answer

Ref. No. 1802/43-1542

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آن لائن خریدوفروخت آج کل کافی تیزی سے بڑھ رہاہے، اور ہر کمپنی کی پالیسی بھی بہت واضح ہے، اس کے ٹرم اینڈ کنڈیشن کافی حد تک صاف اور دھوکہ سے محفوظ ہوتے ہیں۔ آن لائن خریدوفروخت میں مبیع کی تصویر وغیرہ سے ایک گونہ اندازہ بھی ہوجاتاہے اور پسند نہ آنے کی صورت میں واپسی کی بھی مکمل گنجائش رہتی ہے۔خیار شرط، خیار رؤیت، خیارعیب وغیرہ کی صراحت رہتی ہے،  اس  طرح  بائع ومشتری کے درمیان کسی نزاع کا اندیشہ بہت کم ہوجاتاہے۔ اس لئے آن لائن مارکیٹنگ میں جو کمپنی معتبر ہو اس سے سامان خریدنے اور بیچنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔  تاہم کرنسی کی خریدوفروخت  آن لائن  کرنے  سے گریز کرنا ضروری ہے۔

ويشترط) عدم التأجيل والخيار و (التماثل) أي التساوي وزناً، (والتقابض) بالبراجم لا بالتخلية (قبل الافتراق)، وهو شرط بقائه صحيحاً على الصحيح، (إن اتحد جنساً وإن) وصلية (اختلفا جودةً وصياغةً) ؛ لما مر في الربا (وإلا) بأن لم يتجانسا (شرط التقابض) لحرمة النساء، (فلو باع) النقدين (أحدهما بالآخر جزافاً أو بفضل وتقابضا فيه) أي المجلس (صح)". الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 257(

یع الفلوس بمثلہا، کالفلس الواحد بالفلس الواحد الآخر، وہٰذا إنما یجوز إذا تحقق القبض في أحد البدلین في المجلس قبل أن یفترق المتبایعان؛ فإن تفرقا ولم یقبض أحد شیئًا فسد العقد؛ لأن الفلوس لا تتعین، فصارت دَینًا علی کل أحد، والافتراق عن دَین بدَین لا یجوز۔ (تکملة فتح الملہم ۱/۵۸۷) ۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jan 30, 2022 by Darul Ifta
...