83 views
ایک اجنبی لڑکا اور لڑکی آپس میں محبت کرتے ہیں موبائل سے بات کرتے ہیں ایک دوسرے کو چاہتے ہیں اور شادی بھی کرنا چاہتے ہیں۔لیکناگر ملاقات ہو جاتی ہے تو نہ ایک دوسرے کو ہاتھ لگاتے ہیں نہ کوئی اور بری حرکت کرتے ہیں اور وہ اس محبت کو کوئی گناہ ماننے سے بالکل انکار کرتے ہیں۔تو کیا وہ اس کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہو کر کافر ہوجاتے ہیں؟
asked Jan 26, 2022 in اسلامی عقائد by Adil shah

1 Answer

Ref. No. 1808/43-1559

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اجنبیہ عورت کو دیکھنا جائز نہیں ہے، اس سے بات کرنا اور اس سے محبت کرنا بھی جائز نہیں۔  یہ گناہ کا کام ہے، اس سے بچنا لازم ہے اور پردہ کرنا ضروری ہے، تاہم اس سے اور اس کا انکار کرنے سے کفر لازم نہیں آتا ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Feb 1, 2022 by Darul Ifta
...