62 views
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت مفتی صاحب میں نے تین خواب لگاتار دیکھے ہیں میں اس کی تعبیر پوچھنا چاہتا ہوں میں نے شروع میں ایک خواب دیکھا جس میں ایک کیڑے نے دوسرے کیڑے سے زنا کیا اس کے بعد اور چل کر کہنے لگا کہ میں جا رہا ہوں میں ایک بزرگ سے دعا کراؤں  گا اپنے گناہوں کی اور چلتا چلتا میرے سرہانے پر آنے لگا تو میں اٹھ گیا ڈر کے مارے اور اٹھ کر میں بیٹھ گیا اور میں نے پھر اسے دھتکارا  تو میرے پیٹ پر آ کر بیٹھ گیا....پھر میری نیند کھل گئی اور اسی طریقے سے میں نے تین خواب لگاتار دیکھے ہیں جن میں آپ کی خدمت میں عرض کر رہا ہوں آگے میں اسے بھیج رہا ہوں
asked Jan 28, 2022 in اسلامی عقائد by Mojahid

1 Answer

Ref. No. 1813/43-1576

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  انسان و حیوان، چرند و پرند یا حشرات الارض میں سے کسی کے لئے زنا سے باز رہنے کا سبب بننا اس بات کی دلیل ہے کہ آپ کے ذریعے معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کی اصلاح ہوگی۔ آپ کے باطن کی صفائی ہوگی، تقوی حاصل ہوگا،  اور بزرگی ظاہر ہوگی۔ان شاء اللہ

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Feb 6, 2022 by Darul Ifta
...