71 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ایک خواب اور ہے جو میں آپ سے عرض کرتا ہوں میں رات سویا ہوا تھا  اور کوئی شخص مجھے بہت محبت کے انداز سے ایک وصیت کر گئے وہ بھی پردے میں تھے مجھے ان کا چہرہ نہیں دیکھا اور پردے میں فرما گئے کہ آپ ہر نماز کے بعد پانچ دفعہ آیت الکرسی بڑا کیجئے ............میں ابھی بھی ان کی انداز اور ان کی وہ بات کو یاد کرتا ہوں تو مجھے بہت مزہ آتا ہے
asked Jan 28, 2022 in اسلامی عقائد by Mojahid

1 Answer

Ref. No. 1811/43-1573

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ چونکہ آیۃ الکرسی کو ایک چوتھائی قرآن کریم کا درجہ حاصل ہے اس لئے  خواب میں آیت الکرسی پڑھنے کی وصیت یا تلقین اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت پر مداومت کی جائے،اور پابندی سے روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کی جائے۔ نیز  آیۃ الکرسی شیطانی اثرات سے حفاظت کا ذریعہ ہے اس لئے رات کو سوتے وقت اس کے پڑھنے کا اہتمام کریں؛ اس طرح آپ بذاتِ خود اور گھر کے افراد شیطانی حرکت سے محفوظ رہیں گے ان شاء اللہ۔ نیز حدیث میں ہر فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھنے کی فضیلت آئی ہے، اس کا اہتمام کریں تو بہتر ہے۔

أخبرنا الحسين بن بشر، بطرسوس، كتبنا عنه قال: حدثنا محمد بن حمير قال: حدثنا محمد بن زياد، عن أبي أمامة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من قرأ آية الكرسي في دبر كل صلاة مكتوبة لم يمنعه من دخول الجنة إلا أن يموت» (السنن الکبری للنسائی، ثواب من قرأ آية الكرسي دبر كل صلاة /44، الرقم 9848) (المعجم الاوسط

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Feb 6, 2022 by Darul Ifta
...