113 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کے صاحب میرا سوال ہے کہ چہرہ پر پھنسی ہو جاتی ہ اور حضرت میں نے سنا ہے کہ پھنسی سے نکلنے والے پانی ناپاک ہے تو وضو کرتے وقت چہرہ دھوتے وقت  اگر  پھنسی سے ناپاک پانی نکل جائے تو کیا حکم ہوگا جب کہ حضرت مجھے یہ گمان ہونے لگتا ہے کہ میں نے اپنے ہاتھوں سے چہرہ کو دھویا ہے تو پانی سے اور بھی ناپاک پھیل گئی ہو گی میرے ہاتھوں سے لگ کر اور بھی ناپاک پھیل گئی ہو گی ......اور حضرت مجھے لگتا ہے سو پرسنٹ کے پانی کے ذریعہ ناپاکی فیل ہی جاتی ہے جب چہرہ دھوتے ہیں تو.... اور حضرت میں نے پڑھا ہے کہ پھنسی کے سر پر اگر پانی جمع ہوا ہے تو وہ ناپاک اور نجس نہیں ہیں.,......تو حضرت مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ پھنسی کا پانی سر کے اوپر ہی تھا یا  سر سے باہر نکل گیا حضرت یہ تو اندازہ لگانا بہت مشکل ہے
asked Jan 31, 2022 in طہارت / وضو و غسل by Mojahid
reshown Jun 4, 2022 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 1818/43-1673

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر آپ نے پھنسی سے نکلنے والے مواد کو پانی سے دھولیا اور چہرہ یا ہاتھ پر اس کےاثرات نہیں ہیں تو پاکی حاصل ہوگئی، اوروضو درست ہوگئی، بلاوجہ کے شک یا وسوسہ میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 4, 2022 by Darul Ifta
...