356 views
Ref. No. 1297

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان کرام  مندرجہ ذیل مسلہو کے بارے میں؟
میں ایک ضروری مسئلہ دریافت کرنا چاہتا ہوں : کیا کیمرے (camera)والا موبائل رکھنا حرام ہے؟۔  علمائے دیوبند کے نزدیک کیا واقعی یہ حرام ہے ۔ اور اگر حرام نھیں ہے تو یہ بتائیں کہ  اس کو استعمال کا کیا طریقہ ہے۔ ؟ عمر
asked Sep 12, 2015 in کھیل کود اور تفریح by umarx0431
reshown Mar 3, 2022 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 1252 Alif

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                           

بسم اللہ الرحمن الرحیم-:  کیمرے والے موبائل  سے بغیر شرعی وشدید ضرورت کے جاندار کی تصویرلینی جائز نہیں ہے۔ کیمرے والا موبائل رکھنا درست ہے؛ اسے حرام کہنا قطعا درست نہیں ہے۔البتہ استعمال کرنے میں اگر غلط اور گناہ کے کام میں استعمال کرے گا تو اس کا گناہ ہوگا، اور اگر ثواب کے کاموں میں   استعمال کیا جائے گا تو ثواب ملے گا۔ اس لئے نہ اس کو مطلقا حرام یا حلال کہاجاسکتاہے بلکہ اس کے استعمال کے مطابق حکم لگے گا۔

 واللہ تعالی اعلم

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Oct 11, 2015 by Darul Ifta
reshown Mar 3, 2022 by Darul Ifta
...