317 views
Ref. No. 1308

 ایک جوڑ میں ایک مولانابیان فرما رہے تھے ۔ مجمع میں ایک لڑکا موبائل میں بیان ریکارڈکر رہا تھا مولانا نے اسے دیکھ لیا ،  اسے ڈانٹا،۔ پھر فرمانے لگے کہ اس موبائل کی وجہ سے مجلس سے فرشتے بھی چلے جاتےہیں ۔ وہ تو اللہ تعالی کا شکرہیکہ مجھے دکھا دیتا ہے۔ عمر
asked Sep 14, 2015 in کھیل کود اور تفریح by umarx0431

1 Answer

Ref. No. 1267

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                           

بسم اللہ الرحمن الرحیم-:  موبائل میں  آوازریکارڈ کرنا اور اس کا سننا درست ہے۔ لیکن ویڈیوگرافی اور تصویرکشی درست نہیں ہے، اس لئے مبارک مجلسوں میں خاص طور سے اس سے اجتناب لازم ہے۔ جہاں غیرشرعی امور ہوتے ہیں وہاں رحمت کے فرشتے نہیں آتے، اس لئے فوٹوگرافی سے اجتناب کرنے کی بات اور اس پر ڈانٹنا درست ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Oct 29, 2015 by Darul Ifta
...