58 views
حیض کی حالت میں ذکر اذکار، درود شریف وظیفہ وغیرہ  نماز اور تلاوت کے علاوہ افعال کرسکتے  ہیں، اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔ بلکہ عورتوں کے لئے اہم ہے  ضروری وظائف دعا درود وغیرہ پڑھتی رہیں  جیسا کہ وہ نماز پڑھتے وقت کرتی تھیں۔ ایسا کرنے پر اس کے نامہ اعمال میں ایک ہزار رکعت کا ثواب لکھاجاتاہے۔ سترہزار گناہ معاف ہوتے ہیں۔  اس کی عظمت میں اضافہ ہوتاہے۔ استغفار کے ہر ہرلفظ پر ایک نور اور  جسم کے ہر عضو کے بدلے حج وعمرہ کا ثواب ملتا ہے
asked Mar 28, 2022 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

Ref. No. 815/41-1019

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جی یہ صحیح ہے کہ حالت حیض میں نماز کے علاوہ ذکرواذکار اور درود شریف اور وظیفہ پڑھ سکتے ہیں، بلکہ حائضہ عورت کے لئے یہ ہدایت ہے کہ نماز کے اوقات میں مصلی پر بیٹھ کر ذکرواذکار کرلیا کرے، تاکہ نمازی کے ساتھ مشابہت ہوجائے، لیکن سوال میں جن فضائل و ثواب کا ذکر ہے اس کی صحیح تحقیق نہیں ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Mar 28, 2022 by Darul Ifta
...