99 views
بنگلہ دیش کے ایک مفتی صاحب سے معلوم ہوا کہ ابو الاعلی مودودی نام رکھنا شرک ہے۔ کیا یہ صحیح ہے؟
asked Mar 28, 2022 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

Ref. No. 824/41-1025

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ 'اب' کے معنی باپ اور والا کے آتے ہیں، ناموں میں عام طور پر 'اب' کے معنی والا ہوتاہے، اس لئے ابوالاعلی کے معنی ہوئے اعلی والا، یعنی اعلی اوصاف والا وغیرہ جیسے ابوالحسن ہے۔ اس لئے اس نام میں شرک کی کوئی وجہ نہیں  سمجھ میں آتی ہے، مفتی صاحب سے ہی شرک کی وجہ معلوم کریں، جہاں تک مودودی کا تعلق ہے تو یہ مولانا مودودی کی طرف انتساب کرکے لوگ اپنے نام کے ساتھ بھی جوڑ لیتے ہیں۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Mar 28, 2022 by Darul Ifta
...