70 views
السلام عليكم عليكم و رحمة الله و بركاته،
ایک خاتون نے شادی کئے کئی سال ہو گئے مگر اولاد نہیں ہو رہی۔ ڈاکٹروں سے علاج وغیرہ بھی کروایا مگر کوئی نتیجہ نہیں، میڈیکل رپورٹ سے یہ پتہ چلا کہ عورت کے رحم میں انڈے نہیں بن رہے اس لئے اسکو اولاد ہونا بظاہر مشکل ہے۔ البتہ اگر اسکی بہن یا اور کوئی عورت کے انڈے لیکر اس عورت کے رحم میں پہنچائے جائیں تو اس کے لئے اولاد ہونے کے امکانات بن سکتے ہیں تو اب دریافت طلب بات یہ ہے کہ کہ کیا کسی دوسری عورت کا انڈا لیکر کسی عورت کے رحم میں پہنچانا اور اس طرح بچہ حاصل کرنا شرعی نقطۂ نظر جائز ہے یا نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرما کر عند الله ماجور ہوں۔
asked May 14, 2022 in اسلامی عقائد by Gulammuhammed Patel
reshown Jun 2, 2022 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 1848/43-1665

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بچہ حاصل کرنے کے لئے مذکورہ طریقہ اختیار کرنا جائز نہیں ہے۔ علماء نے اس طریقہ تولید کو ناجائز کہا ہے۔ اس لئے اس سے اجتناب کیاجائے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 2, 2022 by Darul Ifta
...