86 views
میرے پاس ایک کار ہے مینے ایک شخص سے کہا کہ یہ گاڑی بیچنی ہے اور مجھے 20000 دیدینا باقی اوپر کی رقم آپکی  اب اس بیچ والے شخص نے تیسرے سے کہا کہ ایک گاڑی  اور قیمت 50000 ہے اس تیسرے نے گاڑی 50000 میں خریدلی اور اب بیچ والے آدمی نے 20000 پہلے  شخص کو دی دیۓ اور باقی قیمت اپنے پاس رکھ لی کیا یہ قیمت اس بیچ والے آدمی کے لیۓ جائز ہے


اور کیا اس طرح  کاروبار کرنا جائز ہے  بیچ والے آدمی کی طرح ۔کسی کا موبائل کسی کا مکان وغیرہ زیادہ قیمت پر بتا کر باقی قیمت اپنے پاس رکھ لینا
asked May 16, 2022 in اسلامی عقائد by عبدالقادر دھلی
reshown Jun 2, 2022 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 1840/43-1671

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آپ کا معاملہ  ایک شخص سے ہے اور اس شخص کا معاملہ دوسرے کے ساتھ الگ ہے، آپ نے اس کو 20000 میں دیاہے، اور اس کے ذمہ رقم ادھار ہے، اب وہ اپنی مرضی سے دوسرے سے کم وبیش جتنے میں چاہے بیچے، یہ اس کی اپنی مرضی ہے۔ اس لئے مذکورہ معاملہ درست  ہے۔ 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 2, 2022 by Darul Ifta
...