96 views
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت مفتیان کرام ایک مسئلہ کی طرف غور فرمائیے جس راستے سے مسجد جایا جاتا ہے اس راستے میں جانوروں ک گوبر موجود ہوتی ہیں جو کہ سوکھنے کے بعد چھوٹے چھوٹے ذرات بن جاتے ہیں گھر سے وضو کر کے مسجد کے لیے جانا ہوتا ہے تو چپلوں میں گندگی آجائے کرتی ہے یا ہوا کے ذریعے  یا پھر یوں ہی کبھی کسی کام سے آنا جانا ہوتا ہے تو کافی پریشانی کا سبب بنتا ہے اور بارش ہو جانے پر اور بھی مسجد جانے میں پریشانی کا سبب بن جاتا ہے اور لوگوں کے گھر کے نالیوں سے بھی پانی بہتا ہے اس میں ایک اور مسئلہ حل فرما دیں پتھر  چھوٹے چھوٹے راستے پر ہوتے ہیں یا پلاسٹک یا لکڑی وغیرہ ہوتی ہیں ان کا کیا حکم ہوگا اگر راستے میں ناپاک پانی بہتا ہو مٹی چونا یا اور جذب کرنے والی چیزیں  پاک ہوجائیں گی لیکن پتھر اور لکڑی وغیرہ کا کیا حکم ہوگا یہ بھی پریشانی کا سبب بنتا ہے راستے پر چلنے سے
asked May 17, 2022 in طہارت / وضو و غسل by مجاہد الاسلام
reshown Jun 2, 2022 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 1834/43-1668

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   خشک نجاست کے ذرات اگر جوتے چپل میں آجائیں تو ان کو جھاڑ کر صاف کردیں، اور نماز ادا کرلیں، البتہ اگرنجاست گیلی ہو اور  پیروں میں لگ جائے  تو اس کو دھونا ضروری ہے۔ نیز اگر راستہ پر کیچڑ ہو اور اس کی پاکی و ناپاکی کا یقین نہ ہو تو چھینٹیں ناپاک نہیں  سمجھی جائیں گی اور ان کپڑوں میں نماز درست ہوجائے گی، اور اگر ناپاکی کا غالب گمان یا  یقین ہو تو ناپاک سمجھ کر دھولینا ضروری ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 2, 2022 by Darul Ifta
...