101 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت مجھے مسلسل پیشاب کے قطرے کی بیماری ہے اور  اور میں پیشاب راستے میں پلاسٹک کا استعمال کرتا ہوں جس سے پیشاب کپڑے پر نہ لگ سکے اصل بات مجھے پوچھنا یہ ہے کہ ایک نماز کے وقت کے بعد دوسرے وقت میں استنجاء راستے کو بغیر دھوئے صرف ٹیشو پیپر سے پوچھ کر اس میں دوسرے پلاسٹک کو استعمال کر کے نماز ادا کر سکتا ہوں یا پھر شرمگاہ کو دھونا ضروری ہوگا  جب کہ پیشاب کے قطرات ایک بوند بھی نہیں نکلتا صرف سوئی کی نوک کے برابر نالی کی طرح بنی ہوئی رہتی ہیں جو کہ پیشاب باہر بھی آتا ہے
asked May 17, 2022 in طہارت / وضو و غسل by anonymous
reshown Jun 2, 2022 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 1832/43-1667

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ایسی صورت میں جب کہ عضو پر پیشاب بالکل بھی نہیں لگا ہے، شرمگاہ کو  دھونا لازم نہیں ہے۔   البتہ دھولینا بہتر ہے۔

 وعفا لشارع عن قدر درہم وإن کرہ تحریمًا فیجب غسلہ وما دونہ تنزیہا فیسن وفوقہ مبطل فیفرض (درمختار) وفي الشامیة: وقدر الدرہم لا یمنع ویکون سیئًا وإن قل فالأفضل أن یغسلہا ولا یکون سیئًا (شامي: ۱/۵۲۰)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 2, 2022 by Darul Ifta
...