81 views
باسمہ تعالٰی
مکرمی جناب مفتیان کرام حضرات السلام علیکم ورحمۃ اللہ
وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں حضرات مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے   بارے میں
زہرہ خاتون کی شادی محمد عرفان سے ہوئی یہ دونوں میاں بیوی ہے ۔مسئلہ یہ ہے کہ ایک دن دونوں آپس میں بات چیت کر رہے تھے تھوڑی دیر کے بعد زہرہ خاتون روتے اور چلاتے ہوئے آئی کہی کے میرے شوہر نے مجھے تین طلاق دے دیا ھے
فوراً محمدعرفان کے پاس کال کیا گیا اور اسے بتایا گیا کہ ایسی ایسی بات ہے محمد عرفان نے انکار کر دیا کہ ہم نے ایسی کوئی بات نہیں کہی اور دونوں اپنی اپنی قول پر قائم ہیں اور کوئی تیسرا گواہ ہے۔یہاں تک کہ دونوں قرآن کی قسم کھانے کو تیار ہے
اب آپ حضرات سے گزارش ہے کہ محمد عرفان اور زہرہ خاتون کی طلاق ہوئی یا نہیں برائے مہربانی مفصل جواب
                                              مطلوب ہے مہربانی ہوگی العارض۔محمد سلمان قاسمی
asked May 18, 2022 in طلاق و تفریق by Md Salman Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1861/43-1716

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ عورت نے تین طلاق کا دعوی کیا ہے، اور شوہر انکار کرہاہے ، توایسی صورت میں عورت پر لازم ہے کہ بینہ اور گواہ پیش کرے، اگر عورت اپنے دعوی پر بینہ پیش کردے تو اس کے حق میں فیصلہ  کردیا جائے گا، اور  اگر اس کے دعوی پر کوئی دلیل نہ ہو تو شوہر سے حلف لیا جائے گا،  اگر شوہر حلف اٹھانے سے انکار کرے تو بھی عورت کے حق میں فیصلہ کردیاجائے گا، اور اگر حلف اٹھاتاہے تو اب مرد کے حق میں فیصلہ ہوگا، اور یہ عورت اس کی بیوی  رہے گی، نہ تو عدت گزارے گی، نہ کسی اور مرد سے شادی کرے گی، بلکہ نان و نفقہ بھی  شوہر پر ہی ہوگا ۔ لیکن ایسی صورت میں جبکہ عورت کو تین طلاق کا یقین ہے، اس کو چاہئے  کہ مرد کو اپنے اوپر قابو نہ دے، اور اس سے خلع حاصل کرنے کی کوشش کرے۔  بہتر ہے کہ اس مسئلہ میں  شرعی دارالقضاء سے رجوع کیاجائے۔

عن عمران بن حصین رضي اللّٰہ عنہ قال: أمر رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بشاہدین علی المدعي، والیمین علی المدعی علیہ۔ (سنن الدار قطنی: (باب في المرأۃ تقتل إذا ارتدت، رقم الحدیث: 4466)  والمرأۃ کالقاضي إذاسمعتہ أو أخبرہا عدل لا یحل لہا تمکینہ … فإن حلف ولا بینۃ لہا فالإثم علیہ۔ (رد المحتار: (251/3)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 15, 2022 by Darul Ifta
...