72 views
سوال: اگر کوئی شخص (بالغ) اپنے والد سے کتاب خریدنے کیلۓ یا کوئی اور  بہانہ کر کے پیسے مانگے اور پھر اس پیسے کو کھانے پینے دوستوں کے ساتھ خرچ کرے تو یہ جائز ہے یا نہیں؟ کیا باپ کو وہ رقم لوٹانا واجب ہوگا؟
اور اگر وہ شخص سبزی خریدنے یا گھر کا کوئی اور سامان لینے جاتا ہے ۔ اور بچے ہوۓ پیسے واپس نہ کرے، مثلاً گھر سے 100 روپے ملا ، اور 50 روپے کا سامان ہوا لیکن گھر پر 80 روپیہ بتا کر 30 روپے اپنے پاس رکھ لیتا ہے اور 20روپے ہی واپس کرتا ہے۔ جائز ہے یا نہیں؟ کیا والدین کو سارے پیسے واپس کرنے واجب ہونگےیا صدقہ کرنا واجب ہوگا؟

(تقی حیدر (دہلی
asked Jun 4, 2022 in ربوٰ وسود/انشورنس by taquihdr

1 Answer

Ref. No. 1864/43-1727

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر کوئی شخص اپنے باپ سے پیسے لیتاہے اور والد کی طرف سے متعینہ رقم سے زیادہ خرچ کرنے کی صراحۃ یا دلالۃ اجازت نہیں ہے تو زائد پیسہ واپس کرنا ضروری ہے۔  نیز باپ سے جس مقصد کے لئے پیسے مانگے تھے، اسی مقصد میں صرف کرنا ضروری ہے؛ سوال میں مذکور صورت کذب بیانی ہے،اور جھوٹ سے بہرحال  پرہیز ضروری ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 21, 2022 by Darul Ifta
...