سوال: اگر کوئی شخص (بالغ) اپنے والد سے کتاب خریدنے کیلۓ یا کوئی اور بہانہ کر کے پیسے مانگے اور پھر اس پیسے کو کھانے پینے دوستوں کے ساتھ خرچ کرے تو یہ جائز ہے یا نہیں؟ کیا باپ کو وہ رقم لوٹانا واجب ہوگا؟
اور اگر وہ شخص سبزی خریدنے یا گھر کا کوئی اور سامان لینے جاتا ہے ۔ اور بچے ہوۓ پیسے واپس نہ کرے، مثلاً گھر سے 100 روپے ملا ، اور 50 روپے کا سامان ہوا لیکن گھر پر 80 روپیہ بتا کر 30 روپے اپنے پاس رکھ لیتا ہے اور 20روپے ہی واپس کرتا ہے۔ جائز ہے یا نہیں؟ کیا والدین کو سارے پیسے واپس کرنے واجب ہونگےیا صدقہ کرنا واجب ہوگا؟
(تقی حیدر (دہلی