112 views
کیا کوئی رمضان کے قضا روزے کی نیت کر کے بلا کسی شرعی عذر کےتوڑ دے تو جائز ہے یا نہیں؟ اور کیا اس روزے پر بھی قضا یا کفارہ لازم ہوگا؟
یا رات کو سوتے وقت قضا روزے کی نیت کر لی اور سحری میں نیند نہ کھلی اور صبح میں بلا کسی شرعی عذر کے روزہ توڑ دے کیا حکم ہے؟
وضاحت کر دیں
(تقی حیدر ( دہلی
asked Jun 4, 2022 in روزہ و رمضان by taquihdr

1 Answer

Ref. No. 1866/43-1729

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ روزہ شروع کرنے کے بعد بلاکسی عذر شرعی کے توڑنا جائز نہیں ہے، البتہ  رمضان کے قضا روزے توڑنے پر ایک مزید روزہ کی  قضا یاایک مزید کفارہ لازم نہیں ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 21, 2022 by Darul Ifta
...