140 views
سوال: میں ایران میں رہتاہوں، اور جس امام کے پیچھے جمعہ کی نماز اداکرتاہوں وہ شافعی مسلک سے ہے اور ان کے منھ پر داڑھی نہیں ہے، کیا ان کے پیچھے فرض نماز ہوجاتی ہے، اس کے علاوہ ایران میں سنی مساجد بہت کم ہیں اور اس مسجد میں آنے کے لئے مجھے چالیس منٹ لگتے ہیں،۔اس کے علاوہ باقی مساجد مجھ سے بہت دور ہیں۔ ؟
asked Jun 10, 2022 in نماز / جمعہ و عیدین by ObaidUrRehmanNawaz

1 Answer

Ref. No. 1871/43-1721

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ شافعی امام  کے پیچھے حنفی شخص کی نماز درست ہوجاتی ہے، البتہ ایک مشت سے کم داڑھی رکھنے والے یا داڑھی مونڈانے والے  کے پیچھے نماز مکروہ ہوتی ہے۔ تاہم جب یہاں کوئی دوسرا انتظام نہیں ہے تو بہتر ہے کہ اسی امام کے پیچھے جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں، تنہا نماز پڑھنا ٹھیک نہیں ہے۔ یہ بھی خیال رہے کہ شوافع کے یہاں  بدن سے خون نکلنے سے وضو نہیں ٹوٹتا، اس لئے اگر کسی وقت آپ نے جان لیا کہ شافعی امام نے خون نکلنے کے بعد وضو نہیں کیا اور نماز پڑھائی تو آپ اس نماز میں شریک نہ ہوں اور اگر شریک ہوگئے اور بعد میں معلوم ہوا تو نماز دوہرالیں۔ اور جب تک ان کے بارے میں ایسی  کوئی بات معلوم نہ ہو ان کے پیچھے نماز پڑھتے رہیں۔  

فإن أمکن الصلاة خلف غیرہم فہو أفضل وإلا فالاقتداء أولی من الانفراد․ (البحر الرائق: ۱/۶۱۱ مکتبہ زکریا دیوبند)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 21, 2022 by Darul Ifta
...