114 views
میری بیوی میرا کہنا نہیں مانتی تھی۔اس وجہ اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ایک دن میں بیوی سے ناراض تھا۔
اور بیوی کا کمرہ چھوڑ کر دوسرےکمرے میں سویا تھا ۔میرے والد کو پتا چلا اس نے ذبردستی مجھ سے وجہ پوچھی ۔اور میری بیوی کو گالیاں دینا شروع کر دیں۔بہت روکنے کے باوجود بھی نہیں رکا۔ یہاں تک کہ میری والدہ نے ہاتھ بھی جوڑے۔
 میری بیوی نے غصے میں آکر خودکشی کر لی ۔کیا خودکشی کی موت بھی مقررہ وقت پے آتی ہے اور اس میں شرعی طور پر میری اور میرے والد کی سزا کیا بنتی ہے
asked Jun 17, 2022 in عائلی مسائل by Usman256

1 Answer

Ref. No. 1880/43-1752

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ میاں بیوی کارشتہ بہت نازک ہوتاہے، اس کو بہت سنبھال کر رکھنا ہوتاہے، تھوڑی سی بے توجہی سے وہ رشتہ ٹوٹ جاتاہے اور دونوں گھرانے برباد ہوجاتے ہیں۔ موجودہ واقعہ بہت افسوس ناک ہے۔ بیوی سے پیار و محبت  اس کا بنیادی حق ہے۔ خامیاں ہر ایک میں ہوتی ہیں ان کو اگر ٹھیک کرنا ہے تو نرمی اور پیار سے ہی ممکن ہے، سختی اور زبردستی سے کام خراب ہوجاتاہے۔ میاں بیوی کی اس لڑائی میں کون حق پر تھا اور کس کی غلطی کتنی تھی اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے، اس لئے آپ اور آ پ کے والد صاحب توبہ واستغفار کریں، مرحومہ  کی مغفرت کے لئے دعاکریں کہ اس نے جرم عظیم کیا ہے، خودکشی گناہ کبیرہ ہے۔ اللہ آپ لوگوں  کی اور مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔    

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 25, 2022 by Darul Ifta
...