78 views
بعالي خدمت جناب مفتی صاحب دامت براکاتہم، السلام علیکم و رحمة اللہ تعالیٰ و برکاته، حضرت میرا نام حنیف الدین تعلقدار، میں ریاست آسام کی کریمگنج ضلع سے ہو، مورخہ 24 مارچ ٢٠٢٢ع ٢٠ شعبان المعظم ١٤٤٣٥ بروز جمعرات کو اللہ پاک ہمیں اپنی رحمت(بیٹی) سے نوازا ہے، اور میں نے اپنی اس بیٹی کا نام "تحيه حنيف ردا" راکھلیا، آب دریافت طلب بات یہ ہیکہ وہ نام "تحیه حنیف ردا" رکھنا درست ہوا ہے یا نہیں؟ اور اگر صحیح ہے تو اس کی معنی اور مفہوم کیا ہے براے مہربانی اس کی وضاحت فرما دیجئے ،اللہ آپ کو دونوں جہاں میں نفع دے گا۔
asked Jun 17, 2022 in متفرقات by Hanif Uddin Talukdar

1 Answer

Ref. No. 1878/43-1738

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ تحیۃ کے معنی سلام کے ہیں، حنیف کے معنی یکسو، اور ردا کے معنی چادر کے ہیں۔  نام درست ہے، معنی میں کوئی خرابی نہیں ہے، البتہ صحابیات یا بزرگ خواتین کے نام پر نام رکھنا زیادہ مناسب اور باعث برکت ہے۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 21, 2022 by Darul Ifta
...