85 views
السلام علیکم ۔ میری پھوپھی کا انتقال ہوا، ان کے شوہر ، تین بیٹے اور دوبیٹیاں  اور ایک بھائی زندہ ہیں،وراثت کی تقسیم کیسے ہوگی؟  ارشد
asked Jun 20, 2022 in احکام میت / وراثت و وصیت by azhad1

1 Answer

Ref. No. 1881/43-1751

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مسئولہ میں مرحومہ کی کل جائداد کو  32 حصوں میں تقسیم کریں گے، جن میں سے ایک چوتھائی یعنی آٹھ حصے مرحومہ کے شوہر کو ، ہر ایک بیٹے کو چھ چھ اور ہر ایک بیٹی کو تین تین حصے ملیں گے۔ مرحومہ کے بھائی کو اس کی وراثت میں حصہ نہیں ملے گا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 25, 2022 by Darul Ifta
...