91 views
السلام علیکم ۔  کیا سفر میں روزہ رکھنا لازم ہے، اگر سفر شرعی ہے یعنی 77۔50 کلومیٹر تو روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، اس کا مطلب اگر میں قطر سے انڈیا کا سفر کرتاہوں تو روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، ؟ لیکن کیا  بعد میں اس کی قضا لازم ہے؟اور اگر انڈیا کے حساب سے روزہ رکھوں، تو میرا ایک اضافی روزہ  ہوگا، اس صورت حال میں کیا مسئلہ ہوگا۔ مجھے آپ کے جواب کا انتظار ہے۔ شہباز نسیم
asked Jun 20, 2022 in روزہ و رمضان by shakira1

1 Answer

Ref. No. 1882/43-1750

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جو روزہ چھوٹ گیاہے اس کی قضا لازم ہوگی، اور اب انڈیا میں موجود  ہیں تو انڈیا کے حساب سے روزہ مکمل کرنا ہوگا، گرچہ روزہ تیس سے زیادہ ہوجائے۔   فَمَنْ شَہِدَ مِنْکُمُ الشَّہْرَ فَلْیَصُمْہُ (سورۃ البقرۃ 185)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 25, 2022 by Darul Ifta
...