147 views
اللہ کے گھر میں دیر ہے اندھیر نھی کیا یہ جملہ کفر کا ہے جیسا کہ مفتی عبد الواحد قریشی نے اپنے بیان میں کہا  اگر ہے  تو مشکوۃ  صفحہ ١٩٥ سطر  نیچے سے  ٣ میں ولو بعد حین کا کیا مطلب ہے
asked Jun 23, 2022 in اسلامی عقائد by صدیق احمد چمپارنی

1 Answer

Ref. No. 1887/43-1781

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  "اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں" یہ ایک اردو محاورہ ہے،  جس کا مطلب یہ ہوتاہے کہ اللہ کے یہاں انصاف ہے، اگر آج کسی کو اس کا حق نہیں ملا، اس کے کئے کی سزا نہیں ملی، تو کل کو ضرور ملے گی، اس کا حق ضائع نہیں ہوگا، اور اس کی دعا رائیگاں نہیں جائے گی، اس کا یہ مطلب کہ فوری سزا نہیں ملی، اسی کو بندوں کے اعتبار سے دیر ہونے تعبیرکیاگیاہے، اس جملہ سے کوئی کفر لازم نہیں آتاہے۔

ولو بعد حین: قال فی الحاشیۃ 13 الحین یستعمل لمطلق الوقت ولستۃ اشھر ولاربعین سنۃ واللہ اعلم بالمراد والمعنی لااضیع حقک ولا ارد دعائک ولو مضی زمان طویل (مشکوۃ، قبیل الباب الثالث، باب الدعوات 1/195 مکتبہ یاسرندیم دیوبند)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 3, 2022 by Darul Ifta
...