41 views
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک دوست ابو ظہبی میں گاڑی چلاتا ہے ۔کچھ عرصہ قبل انہوں نے دوسری گاڑی کے ساتھ ایکسڈنٹ کیا ہے دوسری گاڑی میں سوار تین افراد مر گئے ۔اور ان تینوں کا تعلق سیکھ مذہب سے تھا یعنی وہ تینوں مسلمان نہیں تھے ۔غلطی مرنے والوں کی تھی وہاں کی حکومت نے بھی فیصلہ مرنے والوں کے خلاف دیا کہ غلطی مرنے والوں کی ہے۔ اب میرا دوست کہتا ہے کہ مجھ پر ان تینوں کا کفارہ واجب ہے یا نہیں اگر واجب ہے تو ان تینوں کا کفارہ الگ الگ واجب ہے یا ان تینوں کا ایک ہی کفارہ کافی ہوگا ۔ ازراہ کرم شریعت مطہرہ کی روشنی میں مدلل جواب تحریر فرمائیں
asked Jun 27, 2022 in اسلامی عقائد by Kalem ullah

1 Answer

Ref. No. 1895/43-1779

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   صورت مذکورہ میں جب آپ کی کوئی غلطی نہیں تھی، اور حکومت نے فیصلہ بھی آپ کے حق میں دیا ہے، اور غلطی مرنےوالوں کی ہی بتائی ہے  تو ایسی صورت میں آپ پر کوئی کفارہ لازم نہیں ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 3, 2022 by Darul Ifta
...