68 views
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ۔
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ اگر قاتل اپنی مرضی سے جج کے سامنے اپنے قتل کا اعتراف کرلیا اور پھر انکار کر دے تو
کیا قاتل پر قصاص کاں حکم لاگوں ہوگاں یا نہیں؟
والسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
asked Jul 2, 2022 in سیاست by Zahidullah

1 Answer

Ref. No. 1908/43-1800

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  قتل کا اقرار کرنے کے بعد پھر اس کا انکار کرنا جبکہ گواہ نہ ہوں ایک گونہ شبہہ کا سبب ہے، اور حدود میں شبہہ حد کو ساقط کردیتاہے۔  البتہ اگر گواہوں سے  اس کا قتل ثابت ہوگیا تو پھر قصاص کا حکم   ملکی قانون کے اعتبار سے نافذ ہوگا۔  لیکن اگر ملکی قانون قصاص کا نہ ہو، تو جو بھی سزا مقرر ہو اس سزا کا مستحق ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 5, 2022 by Darul Ifta
...