95 views
مفتی صاحب۔ صفوان اور ریان میں سے کون سا نام بہتر ہوگا بچہ کا نام رکھنے کے لئے؟
asked Jul 12, 2022 in متفرقات by Mohammad Abhar

1 Answer

Ref. No 1917/43-1806

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  صفوان کا معنی ہے چکنا پتھر۔ صفوان نام کے کئی صحابہ بھی ہوئے ہیں، اس لئے صفوان نام رکھنا درست ہے۔ ریان کا معنی  ہے سیراب کرنے والا، روزہ دار جس دروازہ سے جنت میں داخل ہوں گے اس دروازہ کا نام بھی  ریان ہے۔ اس لئے یہ نام بھی درست ہے۔  صفوان نام رکھنا بہتر ہے کہ اس نام کے کئی صحابہ ہیں، اور صحابہ کے نام پر نام رکھنا زیادہ پسندیدہ ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند 

 

answered Jul 19, 2022 by Darul Ifta
...