64 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ہمارے علاقے میں ایک بندہ جوڑوں کی درد کا دم کرتا ہے اور وہ اس پر پہلے سورہ یاسین سے " ومتازو الیوم ایہاالمجرمون" پڑھتے ہیں،


اور پھر جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام " محمد ، احمد ، محمود عاقب فاتح حاشر ماح داع رسول مہد طہ یاسین " سات یا نو مرتبہ پڑھتے ہیں،
اور آ خر میں پھر سورہ یاسین سے " سلام قولامن رب الرحیم" پڑھ کر دم کرتے ہیں،
مفتی صاحبان سےرہنمائ کی گزارش ہے کہ اس طرح دم کرنا اور کروانا ٹھیک ہے یا نہیں، کیونکہ کوئی کہتا ہے کہ صرف قرآنی آیات اور اسماء الحسنٰی سے دم کر سکتے ہے۔
 جزاک اللہ
asked Jul 19, 2022 in متفرقات by azim

1 Answer

Ref. No. 1923/44-1876

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  آیات قرآنیہ اور اسمائے الہیہ کا ذکر بطور استعانت اور نبی علیہ السلام کے اسماء کا ذکر بطور  تبرک کے جائز ہے۔ اس لئے جھاڑ پھونک میں برکت کے لئے نبی علیہ السلام کا نام لینا درست ہے، البتہ آپﷺ کا ذکر بطور استعانت جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند  


 

 

answered Aug 9, 2022 by Darul Ifta
...