57 views
میں نے پاکستان میں دوست کو 75ریال قرض دیا  ۔اب دو سال کےبعد وہ مجھے قرض پاکستانی دے یا ریال ھی دے ۔جبکہ اسں  وقت ریال 350 کا تھا اور اب 590 کا ھے برۓ کر ام رھنمائ فر مائیں ا
asked Jul 25, 2022 in متفرقات by hafiz abdul malik

1 Answer

Ref. No. 1939/43-1844

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اگرقرض کی ادائیگی میں وہی کرنسی دی  جائے جو قرض میں لی گئی تھی، تو اس میں کمی زیادتی جائز نہیں ہے، لہذاجب 75  ریال  قرض میں دئے گئے تھے تو ادائیگی میں بھی 75 ریال ہی دئے جائیں گے، اور اس میں اس کی ویلیو نہیں دیکھی جائے گی، اور اس سے زیادہ یا کم لینا جائز نہیں ہوگا، اور اگر دوسری کرنسی میں اس کی ادائیگی کرنی ہے تو آج کی موجودہ قیمت کا اعتبار ہوگا۔ لہذا 75 ریال کی ادائیگی  اگر آج کررہاہے تو آج پاکستانی کرنسی میں 75 ریال کی جو قیمت ہوگی وہ ادا کرنی پڑے گی۔ 

"لما تقرر أن الديون تقضى بأمثالها لا أنفسها لأن الدين وصف في الذمة لا يمكن أداؤه، لكن إذا أدى المديون وجب له على الدائن مثله.")الدر مع الرد 6/525، کتاب الرھن، فصل في مسائل متفرقة، ط: سعید)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند 

 

answered Jul 30, 2022 by Darul Ifta
...