73 views
السلام علیکم  ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔کیا والدین کے منع کرنے پر بھی نفل روزہ  رکھنا جائزہے؟ میرا بھائی طالب علم ہے اور وہ روز ایک دن کے بعدیعنی  ہر دوسرے دن روز رکھ رہا ہے امّی ابو کے منع کرنے کے بعد بھی
asked Jul 26, 2022 in روزہ و رمضان by Sumaiyah Hamid.

1 Answer

Ref. No. 1942/44-1859

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  والدین کو اس سلسلہ میں منع کرنے کا حق نہیں ہے۔ ایک دن ناغہ کے ساتھ روزہ رکھنا پسندیدہ عمل ہےاس لئے والدین اس کو منع نہ کریں۔ البتہ اگر اس کی صحت ٹھیک نہ ہو تو والدین اس کو منع کرسکتے ہیں۔

عن عمرو بن اوس الثقفی، سمع عبداللہ بن عمرو  قال: قال لي: رسول الله صلى الله عليه وسلم" احب الصيام إلى الله صيام داود كان يصوم يوما ويفطر يوما، واحب الصلاة إلى الله صلاة داود كان ينام نصف الليل ويقوم ثلثه وينام سدسه". (بخاری الرقم 3420)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 7, 2022 by Darul Ifta
...