65 views
السلام و علیکم میں ایک عالم مولوی اسحاق کا بیان سن رہا تھا وہ کہہ رہے تھے کہ حضرت امیر معاویہ ؓ  کی فضیلت کے بارے میں تمام احادیث غلط ہیں۔ اس سلسلے میں آپ رہنمائی فرمائیں اورصحیح حدیث بھی عنایت فرمائیں
asked Aug 7, 2022 in حدیث و سنت by meharzainahmed

1 Answer

Ref. No. 1964/44-1885

بسم اللہ الرحمن الرحیم:  مذکور مولوی صاحب کا یہ کہنا کہ حضرت معاویہ کی فضیلت سے تعلق رکھنے والی تمام احادیث غلط ہیں درست نہیں ہے۔ حضرت معاویہ ایک جلیل القدر صحابی ء رسول  ﷺ ہیں، جن کے بارے میں متعدد حدیثیں وارد ہوئی ہیں، جن میں صحیح سند کے ساتھ حضرت امام احمد بن حنبل کے واسطہ سے یہ حدیث بھی ہے۔

حدثنا علي بن بحر، حدثنا الولید بن مسلم، حدثنا سعید بن عبد العزیز عن ربیعۃ بن یزید عن عبد الرحمن بن أبي عمیرۃ الأزدي عن النبي ﷺأنہ ذکر معاویۃ وقال: اللھم اجعلہ ھادیاً مھدیاً وأھد بہ ‘‘ (مسند احمد: الرقم 17895) مشکوۃ المصابیح 2/579 جامع المناقب)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند 

 

answered Aug 24, 2022 by Darul Ifta
...