66 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک گاوں میں فجر کی نماز سے دس پندرہ منٹ قبل یہ اعلان مائک سے کیا جاتا ہے کہ نماز کا وقت ختم ہونے میں دس منٹ باقی ہیں جلدی نماز ادا کرلیں
کیا اس اعلان کی گنجائش ہے؟
asked Aug 18, 2022 in نماز / جمعہ و عیدین by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1990/44-1937

بسم اللہ الرحمن الرحیم: نماز کے شرائط میں سے وقت کا ہونا بھی ہے۔ اور نمازی کو نماز شروع کرنے سے پہلے وقت کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔ لیکن گاؤں میں لوگ اس سلسلہ میں بہت کوتاہی کرتے ہیں ، اس لئے اس طرح کا اعلان کرنے کی گنجائش ہے، تاہم اس کو لازم اور ضروری نہ سمجھا جائے اور کسی دن اعلان نہ ہونے پر ہنگامہ برپا نہ کیاجائے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 23, 2022 by Darul Ifta
...