50 views
السلام علیکم مفتی صاحب۔  میرا سوال یہ ہے کی ہماری جامع مسجد میں امام صاحب سے 5 لوگ ناراض ہیں  اور انکی ناراضگی کی کوئی شرعی وجہ نہیں ہے۔ ابھی 15 دن پہلے انھیں میں سے 1 نمازی کے ساتھ امام صاحب  کی کچھ بات کو لیکر بحث ہو گئی تھی جس میں بعد میں امام صاحب نے ربتا کر لیا تھا۔  لیکن اب یہ 5 لوگ ناراض ہیں یا بول رہے ہیں کہ امام صاحب کے پیچھے ہم نماز نہیں پڑھیں گے انکو مسجد سے نکالو۔  جبکہ  مسجد کے متولی یا نمازی نہیں چاہتے  کہ  امام صاحب مسجد سے جائے ۔  آپ ہی بتائے کی کیا صحیح ہے۔ ذیشان علی
asked Aug 19, 2022 in متفرقات by Zeeshan Ali

1 Answer

Ref. No. 1987/44-1934

بسم اللہ الرحمن الرحیم: اگر امام صاحب صحیح ہیں اور ان کا کوئی عمل خلاف شریعت نہیں ہے تو دوچار لوگوں کی ناراضگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اکثر نمازی  اور متولی راضی ہیں تو امام صاحب  کو مسجد سے نکالنے کا مطالبہ کرنے والے فسادی لوگ ہیں، ان کو فساد سے روکا جائے۔  مسجد میں فساد پھیلانا گناہ عظیم ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 23, 2022 by Darul Ifta
...