76 views
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایک ١٦ سال کی لڑکی ہے وہ ہر نماز سے پہلے بار بار وضو کرتی ہے اور کہتی ہے کہ میرا وضو ٹوٹ جاتا ہے مجھے لگتا ہے کہ اسکو ہم ہے اسکے بارے میں کیا حکم ہے وضاحت فرمائیں
asked Aug 20, 2022 in طہارت / وضو و غسل by KURBAN Ali

1 Answer

Ref. No. 1993/44-1940

بسم اللہ الرحمن الرحیم: ۔ بچی کو بتادیاجائے کہ جب تک وضو ٹوٹنے کا یقین نہ ہو اس وقت تک وضو نہ کرے، اگر اس طرح شک و شبہہ میں وضو کرتی رہے گی تو اس کا وہم بڑھتاجائے اور بعد میں اور مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔  نیز ' لاحول ولا قوۃ الا باللہ' کثرت سے پڑھتی رہے اور  'یا مقلب القلوب ثبت قلبي علی دینک' بھی پڑھتے رہنا مفید ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 23, 2022 by Darul Ifta
...