94 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت مفتی صاحب ایک مسئلہ معلوم کرنا تھا کہ کن کن جانوروں کی بیٹ مائے قلیل کو ناپاک نہیں کر سکتی جیسے چوہے کہ بیٹ اگر پانی میں گر جائے تو رنگ بو مزہ جب تک  تبدیل نہ ہو تو وہ ناپاک نہیں ہوگا اسی طرح اور کن کن جانوروں کے بیٹ سے پانی ناپاک نہیں ہوگا اس بارے میں تفصیلی جواب عنایت فرمائیں جزاک اللہ
asked Aug 29, 2022 in طہارت / وضو و غسل by Islam Khan

1 Answer

Ref. No. 2009/44-1965

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔

الجواب وباللہ التوفیق: جو پرندے ہوا میں بیٹ نہیں کرتے جیسے مرغی، بطخ وغیرہ ان کی بیٹ نجاست غلیظہ ہے، لہٰذا مرغی اور بطخ کے علاوہ تمام حلال پرندوں کی بیٹ پاک ہے باقی تمام حرام پرندوں کی بیٹ ناپاک ہے، جو صرف ایک درہم کے بقدر معاف ہوگی۔

(ومنها) خرء بعض الطيور من الدجاج والبط وجملة الكلام فيه ان الطيور نوعان نوع لا يذرق في الهواء ونوع يذرق في الهواء (اما) ما لا يذرق في الهواء كالدجاج والبط فخرؤهما نجس  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ (وما) يذرق في الهواء نوعان أيضا ما يؤكل لحمه كالحمام والعصفور والعقعق ونحوها وخرؤها طاهر عندنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وما لا يؤكل لحمه كالصقر والبازي والحدأة وأشباه ذلك خرؤها طاهر عند أبي حنيفة وأبى يوسف وعند محمد نجس نجاسة غليظة  (بدائع الصنائع 1/62، کتاب الطہارۃ)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 7, 2022 by Darul Ifta
...