61 views
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسئلے میں کہ عاجز نعت اور حمد لکھتا ہے (شاعر ہے) تو نعت میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلّم کو " شہنشاہ " کا لقب دینا کیسا ہے ـ کیا یہ لفظ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلّم کیلئے استعمال کرسکتے ہیں ـ مثلاً میراا یک مصرعہ ہے " شاہِ شاہنشہا فخرِ پیغمبراں " کیا ایسا لکھنا صحیح ہے یا غلط ـ ؟ امّید کہ آپ مفتیان کرام میری صحیح رہنمائی فرمائینگے ـ جزاک اللہ خیر
asked Sep 1, 2022 in اسلامی عقائد by Qari mudassir jameel

1 Answer

Ref. No. 2013/44-1988

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ نبی ﷺ کی بادشاہت تمام دلوں پر قائم ہے، یہ بادشاہت کسی دوسرے کو نصیب نہیں ، اس لئے آپ ہی حقیقی شہنشاہ  اور بادشاہوں کے بادشاہ ہیں، اس لئے اس لقب میں کوئی خرابی کی بات نہیں ہے جو تشویش کا باعث ہو۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 6, 2022 by Darul Ifta
...