48 views
سیلاب سے متاثرہ افراد کا این جی اوز سے امداد وصول کرنے کا کیا حکم ہے ہمارے ہاں این
 جی اوز والے متاثرین سیلاب میں مختلف اشیا در صورت راشن ،نقدی وغیرہ تقسیم کررہے ہیں ان سے امداد لینا درست ہے یا نہیں راہنمائی فرمائیے!
asked Sep 4, 2022 in متفرقات by Nisar Ahmed

1 Answer

Ref. No. 2023/44-1976

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   سیلاب وغیرہ آفات میں تقسیم ہونے والی اشیاء زکوۃ کی مد سے بھی ہوتی ہیں اور نفلی صدقہ سے بھی ہوتی ہیں، اس لئے تمام  متاثرین یہ امداد قبول کرسکتے ہیں۔ یہ امدادی اشیاء تقسیم کرنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ زکوۃ کی رقم  ان کے مستحقین  تک پہونچائیں، اور غیرمستحق کو زکوۃ  کی رقم سے نہ دیں۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 12, 2022 by Darul Ifta
...