49 views
السلام علکم  ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امدم ہے کہ حضرت والا خرںیت سے ہوں گے۔    عرض ہے کی اگر کسی صاحب نے جمعہ کی نماز کسی امام کے پچھے  نفل کی نتح سے پڑھ لی پھر  دوسری جگہ جا کر بعد مںَ لوگوں کو فرض نماز پڑھا دی تو کای اس کی نماز ہو جائے گی۔ محمد رفق  قاسمی
asked Sep 6, 2022 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

Ref. No. 2015/44-1985

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  فرض نماز میں نیت فرض ہے، اس لئے اگر کسی نے کسی کے پیچھے نفل کی نیت سے جمعہ  کی نماز پڑھی تو  جمعہ کی فرضیت  اس کے  ذمہ سے ساقط نہیں ہوگی۔ اس لئے اگر یہ شخص کسی دوسری مسجد میں  جمعہ کی فرض نماز کی امامت کرے تو جمعہ کی نماز اداہوجائے گی اور مقتدیوں کی نماز میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ البتہ ایسا کرنا اور لوگوں کو شبہہ میں ڈالنا مناسب نہیں ہے۔  

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 6, 2022 by Darul Ifta
...